• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مزنگ چونگی، گاڑی پرفائرنگ، تاجر جاں بحق، 2 افراد زخمی

لاہور(مانیٹرنگ سیل،کرائم رپورٹر) مزنگ چونگی میں گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تاجر جاں بحق جبکہ اسکا ذاتی محافظ اور ایک راہگیر زخمی ہوگئے، ملزمان فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔تھانہ سول لائنز کے علاقہ مزنگ چونگی کے قریب نامعلوم افراد نے48سالہ تاجر عرفان شیخ کی گاڑی پر اچانک فائرنگ کردی، تاجر کےذاتی محافظ رفیق نے بھی جوابی فائرنگ کی، تاہم گولیاں لگنے سےدونوں سمیت ایک راہگیر بھی زخمی ہوگیا، تینوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں تاجر عرفان شیخ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے کچھ دیر بع ددم توڑ گیا۔ پولیس کا کہنا جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلئے، مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کی جارہی ہیں، جلد اصل حقائق سامنے آجائیں گے۔
تازہ ترین