• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کئی شہروں میں بارش ،گرمی اور حبس کا سلسلہ بھی شروع

ملتان،وہاڑی (سٹاف رپورٹر،نامہ نگار ) ملتان میں بادلوں کی موجودگی کے باوجود گرمی اور حبس کا سلسلہ شروع ہوگیا ۔ گذشتہ روز ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں بادل موجودرہے ، وہاڑی ،شجاع آباد ،لودھراں، دنیا پور اور نواحی علاقوں میں ہلکی بونداباندی بھی ہوئی اور ٹھنڈی ہوا چلتی رہی جس کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا ۔ ملتان و نواح میں ہوا چلنے کے باوجود گرمی اورحبس کا سلسلہ جاری رہا ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج بھی حبس اور گرمی برقرار رہنے کے امکانات ہیں ۔ وہاڑی میں بارش کے باعث متعدد فیڈرز بھی ٹرپ کر گئے جس سے بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی ۔
تازہ ترین