• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فراہمی و نکاسی آب سے متعلق شکایات کے فوری ازالے کی ہدایات

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ایم ڈی واٹربورڈ انجینئر اسداللہ خان نے ادارے کو خصوصی ہدایات دی ہیں کہ شہریوں کی فراہمی ونکاسی آب سے متعلق شکایات کا فوری ازالہ ہر صورت ممکن بنایا جائے،وہ اپنے دفتر میں شہریوں کے مختلف وفودسے بات چیت کررہے تھے، انہوں نے کہا کہ شہری اپنے مسائل کے حل کے سلسلے میں باآسانی مجھ سے ملاقات یا رابطہ کرتے ہیں اور موقع پر ہی شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے متعلقہ افسران کو ضروری احکامات جاری کردیئے جاتے ہیں ،اس سلسلے کو عنقریب وسعت دی جائے گی تاکہ شہریوں کے مسائل فوری طورپر حل کرنا مزید یقینی بنایا جاسکے۔

تازہ ترین