• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم پاکستان تمام مذاہب اور قومیتوں کا گلدستہ ہے، عارف خان ایڈووکیٹ

کراچی( اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اقلیتی امور کے زیراہتمام عارضی مرکز بہادرآباد سے متصل پارک میں جنرل ورکرز اجلاس منعقد ہوا جس سے رابطہ کمیٹی کے رکن عارف خان ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان ملک میں بسنے والے تمام مذاہب اور قومیتوں کا گلدستہ ہے ہماری کوشش ہوتی ہے کہ سب کو ساتھ لے کر چلیں، تحریک حقوق کے حصول اور تحفظ کے لئے کام کرتی ہے ایم کیو ایم پاکستان سمجھتی ہے کہ اقلیتی برادری کو بھی وہ تمام حقوق حاصل ہونے چاہیں جو عام پاکستانیوں کو حاصل ہوتے ہیں بنیادی طور پر ایم کیو ایم پاکستان تمام تفریق کو ختم کر کے ایک با اختیار پاکستان کا حصول چاہتی ہے، عارف خان ایڈوکیٹ نے مزید کہا کہ تنظیم میں ذمہ داریاں امانت ہوتی ہیں تمام کارکنان مساوی حقوق کے حامل ہوتے ہیں، اس کے بعد اقلیتی امور کی تنظیمی کمیٹی کا اعلان کیا گیا، اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے رکن مطیع الرحمنٰ نے خطاب کرتے ہو کہا کہ آنے والے ذمہ داران کو محنت اور لگن سے کام کرنا ہوگا اور جن ساتھیوں کو ذمہ داریوں سے سبکدوش کیا گیا ہے ان سے مسلسل مشاورت کرنا ہوگی، بلدیاتی انتخابات قریب آچکے ہیں عوام سے قریبی رابطہ رکھنا ہوگا اور ان کے مسائل کے حل کے لئے کوششیں تیز کرنا ہوں گی، اس موقع پر اقلیتی امور کمیٹی کے انچارج گلفام جاوید و اراکین کمیٹی اورکارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے۔

تازہ ترین