• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کے عوام نے کرپٹ اور نیب زدہ حکمرانوں کو مسترد کردیا، جی ڈی اے

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) فنکشنل لیگ سندھ کے جنرل سیکریٹری ، جی ڈی اے کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم، جی ڈی اے کے اراکین اسمبلی سردار غوث بخش خان مہر، سردا علی گوھر خان مہر، شہریار خان مہر اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ زرداری لیگ کے نااہل لیڈر 23 جولائی کو گھوٹکی کے ضمنی انتخابات میں اپنی شکست دیکھ کر پاک فوج کی مخالفت پر اتر آئے ہیں،فوج کی تعیناتی حلقے کے امن کے لیے مفید ہے اور زرداری لیگ الیکشن میں فوج کی موجودگی میں دھاندلی نہیں کرسکتی اس لیے وہ فوج پر عدم اعتماد کا اظہار کررہی ہے،رہنماؤں نے کہا کہ سندھ کے عوام نے کرپٹ اور نیب زدہ حکمرانوں کو مسترد کردیا ہے اب سندھ میں تبدیلی کے لیے عوام پیر صاحب پاگارا کی قیادت میں جی ڈی اے کے ساتھ کھڑے ہیں،سندھ میں ناانصافی کرپشن لوٹ مار کا بازار عوام اب مزید چلنے نہیں دینگے، 23 جولائی کو گھوٹکی کے این اے 205 پر سردار احمد علی خان مہر بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے اور مخالفین کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑیگا، مخالفین جان لیں اب انکی دھاندلی اور ٹھپہ بازی نہیں چلے گی، دھونس دھاندلی کا وقت گیا شکست خوردہ عناصر اب سیکورٹی اداروں پر عدم اعتماد کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنا ماضی یاد کریں جب پاک فوج کی سربراہی میں الیکشن کرانے کے مطالبے کیے جاتے تھے اب انہیں کس چیز کا خوف ہے۔

تازہ ترین