• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس اہلکاروں پر حملے میں ملوث 4ملزمان گرفتار،اسلحہ،موٹر سائیکل برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پولیس اہلکاروں پر حملے میں ملوث 4 ملزمان کو کو گرفتار کر لیا گیا،ڈی آئی جی ویسٹ امین یوسفزئی نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہو ئے بتایا کہ مدینہ کالونی کے علاقے میں واقع موبائل کی دکان پر18جولائی کوموٹر سائیکل سوار 3مسلح ملزمان 4موبائل فون اور 40ہزار روپے چھین کر فرار ہو رہے تھے کہ قریب ہی موجود سعید آباد تھانے کے کورٹ محرر اہلکار زاہد عظیم نے ملزمان کا پیدل تعاقب کرتے ہو ئے اپنی لائسنس یافتہ پستول سے ہوائی فائر کیا جس پر ملزمان کے ایک ساتھی کی جانب سے چلائی گئی گولی ماتھے پر گولی لگنے سے اہلکار موقع پر شہید اور ملزمان فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے تھے ،انہوں نے مزید کہا کہ واقعہ کے بعد سی سی ٹی وی حاصل کی گئی جس میں ملزمان کو شناخت کیا گیا اور اتوار کی صبح پولیس نے سعید آباد کے علاقے 100فٹ روڈ محمدی مسجد کے قریب موٹر سائیکل پر سوار 2ملزمان عمر علی اور زید ولی کو گرفتار کرکے ایک پستول ،موٹر سائیکل ،4موبائل فون ،23ہزار روپےنقد برآمد کر لیے ،علاوہ ازیں لیاقت آباد کیتلی چوک پر ہفتہ کی شب ہیڈ کانسٹیبل نسیم پر حملے میں ملوث 2ملزمان عادل عرف عدیل اور ایاز حسین عرف ایان کو پولیس نے خفیہ اطلاع پر لیاقت آباد بندھانی کالونی سے گرفتار کرلیا،ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم رائو نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل ملی ہے جبکہ ملزمان نے اہلکار کو زخمی کرنے کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔
تازہ ترین