• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات فروش گروہ کے کارندوں سمیت 12ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) رینجرز اور پولیس نے منشیات فروش گروہ کے 8کارندوں سمیت 12ملزمان کوگرفتارکرکے اسلحہ ،منشیات اور مسروقہ گاڑیاں برآمد کرلیں ، ملزمان میں تین خواتین، میاں بیوی بھی شامل ہیں،ایس ایس پی سائوتھ شیراز نذیر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے کارروائی کے دوران منشیات فروشی میں ملوث گروہ کے سرغنہ میاں بیوی سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مالیت کی چرس ، آئس اور چار مسروقہ کاریں برآمد کرلیں ،گروہ کا سرغنہ شاہنواز ولد طارق ہے جبکہ کارندوں میں شاہ رخ افتخاراسکی اہلیہ نادیہ عرف علیزہ ،زاہد عرف زیبی ، محمد احسن ندیم ،ملک نعمان اعوان ،عاصمہ رضوی زوجہ جعفر رضوی اورثناءمیر دختر جاوید شامل ہیں ،انھوں نے بتایاکہ ملزمان پوش علاقوں ، اسکول اور کالجز کے بچوں کو آئس سپلائی کرتے تھے، ملزمان نے شہر سے گاڑیاں چوری اور چھین کر بلوچستان میں فروخت کرکے اس کے عوض منشیات اور رقم لیکر کراچی آنے کا اعتراف کیا ہے،انہوں نے بتایا کہ ملزمہ نادیہ عرف علیزہ دسمبر2018سے پولیس کو مطلوب تھی اور آئس سپلائر کی انتہائی مطلوب خاتو ن ملزمہ تھی ،ملزمان کے دیگر ساتھیوں کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں،ایک سوال کے جواب میں شیراز نذیر نے بتایا کہ اینکر پرسن مرید عباس اور اسکے ساتھی کے قتل میں ملوث عاطف زمان کے ڈرائیور ندیم نے خودکشی کی کوشش پولیس تفتیش سے تنگ آ کر کی،انہوں نے بتایا کہ ندیم کا گھر ضلع شرقی میں ہے اگر اسکے خلاف مقدمہ ہوا تو ضلع شرقی میں ہی ہو گا،انکا کہنا تھاکہ نیب کو تمام چیزوں سے آگاہ کر دیا ہے،دریں اثنا رینجرز نے کورنگی اور بلدیہ ٹاؤن سے3ملزمان محمد زین عرف مغل،عدیل عرف عادل اورشاہد کو گرفتار کیاجو لو گوں سے لوٹ مار کر نے،ڈکیتی اور اسٹر یٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں،کھوکھرا پارکے علاقے سے ملزم نذیر احمدکو گرفتار کیا جو علاقے میں منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہے،ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ،مسروقہ سامان اور منشیات بھی بر آمدکی گئی ہے۔
تازہ ترین