• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمعرات کو سندھ میں بھی یوم سیاہ منایا جائے گا، جے یو آئی (ف)

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جمعیت علماء اسلام ف کے صوبائی نائب امیر مولانا عبدالقیوم ہالیجوی، قاری محمد عثمان اور دیگر رہنمائوں نے کہا ہے کہ 25 جولائی کو متحدہ اپوزیشن کے ہمراہ صوبہ سندھ میں بھی یوم سیاہ منایا جائے گا، کراچی میں متحدہ اپوزیشن کے زیر اہتمام ہونے والے جلسہ عام میں اہل کراچی بھرپور شرکت کریں گے، 25 جولائی کو حکومت کے خاتمہ کی جدوجہد کا آغاز کیا جائے گا، حکومت عوام کیلئے عذاب بن گئی ہے اسکو مزید وقت دینا ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا نے کے مترادف ہوگا، ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے صوبائی نائب امیر مولانا عبدالقیوم ہالیجوی، قاری محمد عثمان، مولانا عبد کریم عابد، مولانا فتح اللہ، مولانا احسان اللہ ٹکروی، مولانا محمد جان ،حاجی اسماعیل مگسی اور دیگر رہنماؤں نے جمعیت علماء اسلام گھگر پیپری کے زیراہتمام منعقد ہونے والی سالانہ پیغام جمعیت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ان رہنماؤں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام روز اول سے حکومت کے خاتمہ کی جدوجہد کررہی ہے، آج متحدہ اپوزیشن نے بروقت اس ضرورت کا احساس کرتے ہوئے ملک کے عظیم تر مفاد میں ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر ملک کو مزید بحرانوں سے بچانے کیلئے تحریک کے آغاز کا فیصلہ کرلیا ہے، قاری محمد عثمان نے جمعیت علماء اسلام کے ذمہ داران پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یوم سیاہ کو کامیاب بنانے کیلئے بھر پور محنت کی جائے تاکہ ملک اور قوم کو جلد حکومت سے نجات دلائی جاسکے۔
تازہ ترین