• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام امن و محبت اور احترام انسانیت کا درس دیتا ہے، سرور چشتی

کراچی (پ ر) مسجد باب العلم دارالتحقیق نارتھ ناظم آباد میں سجادہ نشین سلطان الہند حضرت معین الدین چشتی خواجہ غرب نواز حضرت سرور چشتی کے اعزاز میں استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا جس سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ اسلام امن و محبت اور احترام انسانیت کا درس دیتا ہے ، لہٰذا ہمیں اسلامی اصولوں کی پیروی کرنا چاہئے، مولانا شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ مسلمان یکجہتی امت اور ہم آہنگی کے پیغام کو عام کریں، مولانا محمد عون نقوی نے کہا کہ ہمارا مقصد بکھری ہوئی انسانیت کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا ہے، اجتماع سے علامہ عبدالغنی شاہ، عبدالرحمٰن اور دیگر نے بھی خطاب کیا، جبکہ تقریب میں مولانا شیخ سلیم، مولانا مرزا یوسف حسین، ڈاکٹر شیخ مبشر عالم، مولانا جعفر سبحانی، علامہ علی کرار نقوی، صاحب زادہ کامران چشتی، حبیب احمد شاہ جیلانی، رائو شوکت علی مصطفائی، مفتی احمد علی قادری، علامہ نثار احمد قلندری، ڈاکٹر معین الدین شیخ، آغا نادر عباس رضوی، مولانا زاہد حسین ہاشمی اور دیگر نے شرکت کی۔
تازہ ترین