• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قبائلی اضلاع انتخابات،تمام نتائج آگئے،6آزاد،5حکومت،5اپوزیشن امیدوارکامیاب

 پشاور ( گوہر علی خان، نامہ نگار ) الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں ضم شدہ 7قبائلی اضلاع اور 6سابقہ ایف آرز پر مشتمل صوبائی اسمبلی کی 16جنرل نشستوں پر ہونے والے انتخابات کے غیر سرکاری نتائج کا اعلان کر دیا ہے ، الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے جانے والے فارم 47کے مطابق آزاد امیدوار چھ نشستوں کی اکثریت کے ساتھ بدستور سرفہرست رہے۔حکمران جماعت تحریک انصاف پانچ نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر، جے یو آئی (ف) تین نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پرجبکہ اے این پی اور جماعت اسلامی ایک ایک نشست حاصل کرسکی ۔ تاہم پی پی پی کے شریک چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے پہلی مرتبہ ضلع مہند اور باجوڑ کا دورہ کرنے کے باوجود ایک بھی نشست حاصل کرنے میں کامیا ب نہ ہوسکی جبکہ مسلم ن لیگ ان انتخابات سے خود کو دور رکھا جس کی وجہ ان کی حمایت یافتہ کسی امیدوار کو بھی کامیا بی نہ مل سکی ۔سیاسی جماعتوں کے آزاد امیدواروں سے رابطے۔ فارم 47کے مطابق قبائلی ضلع باجوڑ سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 100 سے تحریک انصاف کے انور زیب 12951ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ جماعت اسلامی کے وحید گل 11775 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ، حلقہ پی کے 101 باجوڑ ٹو سے تحریک انصاف کے اجمل خان 12191ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ جماعت اسلامی کے ہارون الرشید 10468 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ، پی کے 102 باجوڑ تھری سے جماعت اسلامی کے سراج الدین 19088 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ تحریک انصاف کے حمید الرحمن 13436 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ۔

تازہ ترین