• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکن امپائر دھرما سینا نے ورلڈکپ فائنل میں غلطی کا اعتراف کر لیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انگلینڈ نے لارڈز میں جس متنازع انداز میں ورلڈ کپ فائنل جیتا اس میں ناقص امپائرنگ کو بھی بڑی وجہ قرار دیا جارہا ہے۔ فائنل میچ سپر وائز کرنے والے سری لنکا کے ٹیسٹ امپائر اور سابق ٹیسٹ آف اسپنر کمار دھرما سینا نے اعتراف کیا ہے کہ فائنل میں اوور تھرو پر6رنز دینا غلطی تھی لیکن گرائونڈمیں ری پلے کی سہولت نہیں ہوتی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے میرے فیصلے کی تعریف اور حمایت بھی کی ہے۔دھر ما سینا کی فائنل میں پوسٹنگ اس لحاظ سے حیران کن تھی کہ انہیں مشہور پاکستانی امپائر علیم ڈار پر ترجیح دی گئی تھی۔دھرما سینا نے کہا کہ میں یہ مانتا ہوں کہ میں نے غلطی کی تھی اور مجھے احساس اس وقت ہوا جب میں نے ٹی وی پر ری پلے دیکھا۔ لیکن ہمارے پاس تھرڈ امپائر کی طرح ٹی وی ری پلے نہیں تھا اور مجھے اپنے دیئے ہوئے فیصلے پر کوئی ندامت نہیں ہے۔ ʼانھوں نے اپنے ساتھی امپائر، جنوبی افریقہ کے مارائس ایراسمس سے مشورے کے بعد اپنا فیصلہ دیا تھا اور ان دونوں کی گفتگو میچ ریفری اور دیگر امپائرز نے سنی تھی۔دھرما سینا گروپ میچوں میں بھی اچھی امپائرنگ نہیں کرسکے تھے۔

تازہ ترین