• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسمگلنگ کی کوشش ناکام، 20لاکھ روپے مالیت کی چھالیہ برآمد، ملزم گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)موچکو پولیس نےچھالیہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناکر 20لاکھ روپے مالیت کی چھالیہ بر آمدکر کے ایک ملزم کو گرفتارکرلیا۔عوامی کالونی پولیس نے 3ڈکیت اور 2موٹر سائیکل لفٹرز یعقوب،میر حسن، غداد حسین،علی جوہر اور محمد کریم کو گرفتا رکر کے چھینا ہوا ٹرک، پستول،2موٹر سائیکلیں، نقدی و دیگر سامان برآمدکر لیا ،پولیس کے مطابق ملزمان نے گزشتہ ہفتے سریا سے بھرا ٹرک نمبر TKA_7404چھینا تھاملزمان علی جوہر اور محمد کریم موٹر سائیکل لفٹر ہیں،ملزمان سے ملنے والی موٹر سائیکلیں مختلف علاقوں سے چوری کی گئی تھیں،موٹر سائیکل لفٹر ملزمان ماضی میں بھی جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث تھے،دونوں موٹر سائیکل لفٹر ملزمان عوامی کالونی کے رہائشی جبکہ ڈکیت ملزمان گلستان جوہر کے رہائشی ہیں اور انکا تعلق اندرون سندھ سے ہے۔

تازہ ترین