• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا پاکستان تعلقات میں بہتری سے چین کو نقصان نہیں ہوگا، چینی اخبار

 کراچی (نیوز ڈیسک) چین کے سرکاری انگریزی اخبار گلوبل ٹائمز نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں بہتری سے چین کو کوئی نقصان نہیں ہوگا۔ گلوبل ٹائمز کے مطابق پاکستان پاک چین اقتصادی راہداری کیلئے اپنی مکمل حمایت کررہا ہے جو کہ خطے میں معاشی گیم چینجر ثابت ہوسکتا ہے۔ گلوبل ٹائمز کے مطابق عمران خان کے دورہ واشنگٹن کے موقع پر امریکا پاکستان پر دبائو ڈال سکتا ہے تاکہ پاکستان کو چین کے زیادہ قریب جانے سے روکا جائے۔ امریکا پاکستان پر زور دے گا کہ وہ دہشتگردوں کیخلاف کارروائیاں تیز کرے۔ امریکا پاکستان کی معاشی امداد بھی کرسکتا ہے جس کا مقصد پاکستان سے تعلقات بحال کرنا اور خطے میں چین کے بڑھتے ہوئے اثرورسوخ کے اثر کا زائل کرنا ہوسکتا ہے۔ تاہم اسی اثناء چین پاکستان کی معاشی بحالی اور دہشتگردی کیخلاف جنگ میں مکمل حمایت کررہا ہے۔
تازہ ترین