• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی آئی خان دہشتگردی واقعات، سینیٹررحمان ملک کا نوٹس،رپورٹ طلب

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ )چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے ڈیرہ اسماعیل خان میں بڑھتی دہشت گردی کی واقعات کا نوٹس لیا ہے اور خیبرپختونخوا حکومت سے ڈیرہ اسماعیل خان میں پچھلے چھ ماہ میں دہشت گردی کے واقعات کی تفصیلات مانگ لیں ، انہوں نے ہدایت کی کہ ہوم سیکرٹری و آئی جی پولیس خیبرپختونخواہ ڈی آئی خان میں دہشتگردی پر کمیٹی کو رپورٹ و بریفنگ دیں، سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ ڈی آئی خان میں پچھلے چھ ماہ میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والوں کی تفصیلات کمیٹی کو فراہم کی جائیں انہوں نے کہا کہ ڈی آئی خان میں فائرنگ و دھماکے میں پولیس اہلکاروں و شہریوں کی شہادتوں پر نہایت افسوس ہوا ہے، رواں سال ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردی و ٹارگٹ کلنگ کے کئی واقعات رونما ہوئے ہیں،دہشتگردی کی واقعات میں اضافے کی وجوہات سیکورٹی میں کوتاہی ہو سکتی ہے۔
تازہ ترین