آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار 16؍ذوالحجہ 1440ھ 18؍اگست 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم بی بی ریلیوں کی قیادت کی بجائے کرپشن کا جواب دیں ، اسلم اقبال

لاہور (نمائندہ جنگ) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ مریم بی بی ریلیوں کی قیادت کی بجائے کرپشن کا جواب دیں ، احتساب سے بچنے کی کوشش میں احتجاج ناکام ہوگا،عوام کرپٹ عناصر کی کال پر کبھی باہر نہیں نکلیں گے، لیگی کارکن بھی اپنی قیادت کا ساتھ چھوڑ رہے ہیں ۔ وہ گزشتہ روزایوان اقبال میں رحمت علی رازی مرحوم کے تعزیتی ریفرنس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے- ریفرنس میں سی پی این ای کے صدر عارف نظامی، جنرل سیکرٹری جبار خٹک،ارشاد عارف، جمیل اطہر، ایاز خان،رحمت علی رازی کے فرزند اویس رازی اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی-مقررین نے رحمت علی رازی مرحوم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا-مرحوم کے درجات کی بلندی اور ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی- صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کہا کہ رحمت علی رازی ایک بلند پایہ صحافی تھے جنہوں نے اپنے قلم کی طاقت کو لوگوں کے مسائل اجاگر کرنے اور انہیں حل کرنے کے لئے استعمال کیا- انہوں نے کہا کہ اچھے لوگوں کے جدا ہونے کا مرحلہ بہت تکلیف دہ ہوتا ہے لیکن جو لوگ مخلوق خدا کے لئے کچھ کرجاتے ہیں وہ ہمیشہ زندہ رہتے ہیں -صوبائی وزیر نے کہا میں بیس سال سےسیاسی ورکر ہوں ، سیاست میں اسی لئے آیا تھا کہ سچ کو سچ اور جھوٹ کو جھوٹ کہوں اور یہ میں

کہتا رہوں گا-انہوں نے کہا کہ مخالفین جلسے جلوس کریں لیکن عوام کو صحیح تصویر دکھائیں، سچ کو سچ اور جھوٹ کو جھوٹ کہیں جس شخص کا باپ کسی جرم میں جیل میں ہو تو وہ منہ چھپاتا پھرتا ہے لیکن یہاں فخر سے سٹیجوں پر کھڑے ہو کر نعرے لگائے جاتے ہیں - سابق کرپٹ حکمرانوں نے قوم کو جس طرح لوٹا عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا ،اس پر ہرپاکستانی شرمندہ ہے-

اہم خبریں سے مزید