• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن جماعتوں کی25جولائی کو یوم سیاہ کیلئے تیاریاں شروع

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) اپوزیشن جماعتوں نے 25؍ جولائی کو ملک گیر یوم احتجاج کے سلسلے میں تیاریاں شروع کردی ہیں۔پاکستان مسلم لیگ(ن)، پاکستان پیپلز پارٹی،جمعیت علمائے اسلام(ف) اور دیگر جماعتوں نے صوبائی اور ضلعی تنظیموں کو اپنے اپنے علاقوں میں یوم سیاہ منانے کی ہدایت کردی ہے۔ 25؍ جولائی کو ن لیگ کے زیر اہتمام لاہور میں یوم سیاہ کے حوالے سے بڑا اجتماع ہوگا۔ اسلام آباد میں جلوس نکالے جائینگے جبکہ پشاورمیں ملین مارچ کیا جائیگا۔ یوم سیاہ کے موقع پر امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر پولیس نے سیاسی کارکنوں کی فہرستیں بھی ترتیب دیدی ہیں۔جے یو آئی کے اسلام آباد کے امیر مولانا عبدالمجید ہزاروی نے کہا ہے کہ 25جولائی کو پورے ملک سمیت اسلام آباد میں یوم سیاہ منایا جائیگا، پاکستانی عوام 25جولائی کو گھروں سے نکل کرنا اہل حکمرانوں سے برات کا اعلان کریں۔25جولائی یوم سیاہ کے حوالے سے کارکنان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالمجید ہزاروی نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کے برسراقتدارآنے کے بعدملک معاشی طور پر دیوالیہ ہونے کے قریب ہے، غریب عوام سے جینے کاحق چھین لیا گیا ہے،بڑھتی ہوئی مہنگائی نے لوگوں کوخودکشیوں پر مجبور کیا ہے اور قادیانی نیٹ ورک شدت کیساتھ فعال کر دیا گیا ہے۔
تازہ ترین