• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے ٹی آر طیارہ حادثہ کی تحقیقات کیلئے ٹیم گلگت پہنچ گئی

گلگت (صباح نیوز)گلگت میں اے ٹی آر طیارہ حادثہ کی تحقیقات کے لئے تحقیقاتی ٹیم گلگت پہنچ گئی۔ پی آئی اے اور سول ایوی ایشن کے افسران پر مشتمل چھ رکنی ٹیم نے تحقیقات شروع کر دیں، ائیرپورٹ ذرائع نے بتایا کہ پی آئی اے اور سول ایوی ایشن کے افسران پر مشتمل چھ رکنی ٹیم نے تحقیقات شروع کر دیں۔ حادثہ کا شکار طیارہ کی خاتون پائلٹ ، معاون پائلٹ اور ائیر ہوسٹسز کے بیانات قلمبند کر لئے گئے۔ ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ٹیم نے طیارہ اور اس کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ بھی لیا۔ واضح رہے کہ ہفتہ کی صبح اسلام آباد سے آنے والا اے ٹی آر طیارہ لینڈنگ کے وقت پھسل کر رن وے سے نیچے اتر گیا تھا۔
تازہ ترین