• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روسی تاریخ میں سب سے بڑی انٹیلی جنس ڈیٹا لیک

لندن( نیوز ڈیسک) اطلاعات کے مطابق ہیکرز نے روسی انٹیلی جنس ایجنسی فیڈرل سیکورٹی سروس کیلئے کام کرنے والی ٹھیکیدار کمپنی سائی ٹیک کا7.5 ٹیرا بائیٹ ڈیٹا ہیک کرلیاہے۔ اطلاعات کے مطابق اس ڈیٹا سے یہ انکشاف ہوا ہے کہ روس سوشل میڈیا پر ڈیٹا ڈالنے کی جان بوجھ کر کوشش کی گئی، دیگر پراجیکٹس میں روس کا ایک علیحدہ انٹرنیٹ رونیٹ شروع کرنے اورٹار برائوزرکو بے نقاب کرنے کی کوششیں شامل تھیں۔ڈیلی میل نے یہ خبر دیتے ہوئے لکھاہے کہ ہیکرز نے روسی انٹیلی جنس کی جانب سے انٹرنیٹ کو پوری دنیا سے الگ کرنے ،سوشل میڈیا کو ختم کرنے اور برائوزر کی خفیہ شناخت کرنے کا منصوبہ بنایا گیاتھا،خبر کے مطابق ہیکرز نے یہ ڈیٹا ہیک کرنے کے بعداسے شائع کرنے کیلئے میڈیا کو تقسیم کردیاہیکرز نے او وی ون رو کا نام استعمال کرتے ہوئےماسکو کی آئی ٹی کمپنی سائی ٹیک کاڈیٹا ہیک کیاہے جو انٹرنیٹ کے ایف ایس بی پراجیکٹس پر کام کررہی ہے۔اخبار کے مطابق ہیکرز نے ڈیٹا ہیک کرنے کے بعد ایک ہنستا ہوا چہرہ کمپنی کے ہوم پیچ پر چھوڑ دیا اس کے علاوہ ہیکرز نے ہوم پیچ پر کچھ تصاویر جس سے ظاہرہوتاہے کہ ڈیٹا 13جولائی کو چرایاگیا ہے۔ڈیٹا کی یہ چوری روسی انٹیلی جنس ایجنسی کی تاریخ کی سب سے بڑی چوری بتائی جاتی ہے۔جس سوشل میڈیا کو ختم کرنے، فیس بک اور لنکدن جیسی سائیٹس سے ڈیٹا نکالنے اور ٹار برائوزر استعمال کرنے والوں کی بے نامی ختم کرنےکے منصوبے شامل ہیں۔کہا جاتا ہے کہ ٹار پابندیوں سے بچنے اور ڈیٹا کو چھپانے کیلئے استعمال کیاجاتاہے اور اسے نام نہاد ڈارک ویب تک رسائی حاصل کرنے کیلئے استعمال کیاجاتاہے۔

تازہ ترین