• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بحری جہازکا تنازع،برطانیہ کا ایران پر پابندیاں لگانے کا فیصلہ

لندن (این این آئی) بحری جہاز کا تنازع شدت اختیار کر گیا ہے۔ برطانوی وزرا برطانوی خلیج میں برطانوی پرچم بردار جہاز کو روکنے کی پاداش میں ایران کے خلاف پابندیاں لگانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ برطانوی اخبار کے مطابق اس بات کی توقع کی جا رہی ہے کہ برطانوی وزیر خارجہ جیریمی ہنٹ ایران کے خلاف سفارتی اور اقتصادی اقدامات اٹھائیں جن میں برطانوی جہاز روکنے کی پاداش میں ایران کے اثاثے منجمد کر دیئے جائیں۔ اخبار کے مطابق برطانیہ یو این اور یورپی یونین سے اپیل کر سکتا ہے کہ وہ جوہری معاہدے کے بعد ایران پر سے اٹھائی جانے والے پابندیاں دوبارہ عائد کر دے۔ واضح رہے کہ جمعہ کی شب ایران نے برطانوی پرچم بردار بحری جہاز ’’اسٹینا ایمپرو‘‘ کا کنڑول سنبھال لیا تھا۔ جہاز پر عملے کے 23 افراد سوار تھے۔ روٹ میپ کے مطابق جہاز یو اے ای کی ریاست الفجیرہ کی بندرگارہ سے سعودی عرب کی ایک بندرگاہ جا رہا تھا۔

تازہ ترین