• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوونٹری میکڈونلڈزپرراہ چلتے حملہ میں نوجوان کوگولی لگ گئی

لندن ( نیوز ڈیسک ) ایک 15سالہ لڑکے کا میکڈونلڈز کے باہر فائرنگ سے شدید زخمی ہونے کے بعد علاج کیا جارہا ہے۔ پولیس کو یقین ہے کہ ہفتہ کو برطانوی وقت کے مطابق تقریباً23:10 بجے کوونٹری سٹی سینٹر میں کراس چیپنگ پر فائرنگ ایک موٹربائیک سے کی گئی جس پر ’’ متعدد افراد ‘‘ سوار تھے۔سراغ رساں قریب ہی واقعہ کوزی کلب بار سے ایک چاقو برآمد ہونے کے بعد عین اسی وقت پیش آنے والے دو دیگر واقعات کا ایک دوسرے سے تعلق پر تحقیقات کر رہے ہیں۔ ویسٹ مڈ لینڈ پولیس کووینٹری میکڈونلڈز کے باہر ہونے والی فائرنگ کی تحقیقات اقدام قتل کے طور پر کر رہی ہے۔ فورس کا کہنا ہے کہ ایک دوسرا شخص جس کی عمر 20 سال کے لگ بھگ ہے وہ اس مقام کے نزدیک کھڑا تھا جہاں نوجوان کو گولی لگی، وہ بھی زخمی ہوا ہے مگر اس کا زخم معمولی ہے۔ سراغ رساں ہرجیت اوبھی نے کہا ہے کہ سٹی سینٹر کے ایک ایسے حصے میں بے باکی سے کیا گیا یہ حملہ ہولناک ہے جہاں لوگ رات کے وقت تفریح میں مصروف ہوتے ہیں۔ ایک تیسرے واقعہ میں ایک 18 سالہ مرد کو واروک روڈ پر دی لٹن ٹری پب کے باہر پانچ منٹ کی واک کے بعد لوٹ لیا گیا۔ فائرنگ کے واقعہ کے تقریباً 20منٹ بعد کیتھیڈرل لینز پر کوزی کلب میں ایک بیگ سے برآمد ہونے والے چاقو کے سلسلے میں تین افراد کو اپنے قبضے میں مہلک ہتھیار رکھنے کے شبہ میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس نے کہا ہے کہ سٹی سینٹر میں فائرنگ کا واقعہ پیش آنے کے بعد لوگوں کو محفوظ ہونے کا یقین دلانے کے لئے افسران کی اضافی تعداد تعینات کی گئی ہے۔ سراغ رساں سی سی ٹی وی کا جائزہ لے رہے ہیں جبکہ عینی شاہدین سے اپیل کی گئی ہے کہ اگر کسی کے پاس ڈیش کیم فوٹیج ہوں تو وہ پولیس سے رابطہ کریں۔
تازہ ترین