• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹیل کا نئے وزیر اعظم سے ٹیکس کٹوتیوں پر مبنی بجٹ کا مطالبہ

لندن ( نیوز ڈیسک ) بورس جانسن کی ایک حلیف نے اگلے وزیراعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ حقیقی طور پر تبدیل شدہ بجٹ پیش کیا جائے جس میں کم آمدنی والوں اور بزنسز کے لئے ٹیکس کٹوتیاں شامل ہوں۔ کابینہ کی سابق وزیر پریتی پٹیل کا کہنا ہے کہ ان کی تجاویز ’’ سیاسی حقائق ‘‘ پر مبنی ہیں اور جتنی جلد ممکن ہو اس پر عمل درآمد کا آغاز ہو سکتا ہے۔محترمہ پٹیل جنہوں نے ٹوری لیڈرشپ ریس میں مسٹر جانسن کو سپورٹ کیا تھا ، مطالبہ کیا کہ نیشنل انشورنس کنٹری بیوشن ( این آئی سیز) میں 460پونڈز سالانہ کی کٹوتی کی جائے۔ سینٹر فار پالیسی اسٹڈیز تھنک ٹینک کے لئے ایک مقالہ میں انہوں نے سٹامپ ڈیوٹی میں اہم کٹوتیوں اور بزنس ریٹس کی اصلاحات اور سرمایہ کار فرمس کے لئے ٹیکس میں وقفے کے مطالبات بھی کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے نئے وزیر اعظم کو زمینی حقائق کے مطابق بجٹ پیش کرنے کی ضرورت ہے کہ اس موسم خزاں میں گروتھ اور 31اکتوبر کی ڈیڈ لائن سے قبل پوسٹ۔بریگزٹ ویژن پیش کرنے کے لئے استحکام قائم کریں۔ محترمہ پٹیل کے منصوبہ میں اس نکتہ کی تجویز شامل ہے جہاں لوگ نیشنل انشورنس کنٹری بیوشن کی ادائیگی شروع کردیں تاکہ اسے انکم ٹیکس کی حد 12500 تک لایا جاسکے۔انسٹی ٹیوٹ فزکل سٹڈیز نے تخمینہ لگایا ہے کہ اس تجویز پر عمل کرنے پر 11 بلین پونڈز سالانہ خرچ ہوںگے۔
تازہ ترین