• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکیننگ کے غیرطبعی نتائج پر ای میل یاٹیکسٹ پیغام سے آگاہ کیاجائے

لندن (پی اے) مریضوں کے علاج میں تاخیر کو ختم کرنے کے منصوبے کے تحت اب جن مریضوں کے سکیننگ کے نتائج تشویشناک ہوں گے، انھیں خودمختار طریقے سے پیغام مل جائیں گے، جس میں ان کو ہدایت کی جائے گی کہ وہ اپنے جی پی سے بات کریں، اس منصوبے کی پشت پر آئیڈیا این ایچ ایس سسٹم سے نتائج غائب ہونے یا کسی ڈاکٹر کی جانب سے نتائج پر کارروائی نہ کرنے کے واقعات کی روک تھام کرنے کیلئے ایک سیفٹی نیٹ قائم کرنا ہے۔ یہ کارروائی ہیلتھ کیئر سیفٹی انوسٹی گیشن برانچ کی جانب سے ایک 76سالہ خاتون کے معاملے کی تفتیش کے بعد کی گئی ہے، متعلقہ خاتون کے سینے کے ایکسرےمیں پھیپھڑوں کےممکنہ کینسرکی نشاندہی ہوئی تھی لیکن اس پرکوئی کارروائی نہیں کی گئی،کینسرکی فائینڈنگ 2ہسپتالوں کےڈپارٹمنٹس کےعلاوہ خاتون کےجی پیزکوبھی بھیجے گئےلیکن کسی نےکوئی کارروائی نہیں کی،2ماہ بعد خاتون کاانتقال ہوگیاجبکہ اسے پہلے بطی امداددی جاسکتی تھی۔ایچ ایس آئی بی کےماہرین کاکہناہےکہ غیرمتوقع اہم فائنڈنگزسے مریض کوآگاہ نہ کئے جانےکےسبب مریضوں کی جان کوخطرہ لاحق ہوسکتاہے،ان کی رپورٹ میں این ایچ ایس کے نئےڈیجیٹل ادارےپرزوردیاگیاہےکہ این ایچ ایس ایکس رائل کالج آف ریڈیولوجسٹس کےساتھ مل کرخودکارڈیجیٹل نوٹیفکیشن کےذریعےمریضوں کواہم نوعیت کے نتائج سے آگاہ کرنےکیلئےکام کرے۔امید کی جاتی ہےڈاکٹرمریضوں کی اکثریت کوای میل یاٹیکسٹ میسج ملنے سےقبل ہی ان سے رابطہ کرلیں گےلیکن یہ سسٹم سیفٹی نیٹ کے طورپرکام کرے گا۔ 

تازہ ترین