• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹلی میں بدنام زمانہ سسیلین مافیا کے خلاف چھاپے،19گرفتار

روم(این این آئی)اٹلی میں بدنام زمانہ سسیلین مافیا کے خلاف چھاپہ مارکارروائی میں 19جرائم پیشہ افرادکو دھر لیا گیا ،جن مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، ان کا تعلق نیویارک کے بدنام ترین گامبینو خاندان سے بھی ہیں۔ پولیس حکام نے ان چھاپوں کے دوران تین ملین کے اثاثے بھی ضبط کرلیے غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اطالوی حکام نے اطالوی علاقے پالیرمو میں چھاپے مارتے ہوئے سسلین مافیا کے متعدد ارکان کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس نے اس حوالے سے مزید معلومات فراہم کرنے سے گریز کیا لیکن یہ ضرور بتایا کہ گرفتار شدگان کا تعلق نیویارک کی بدنام زمانہ گامبینو فیملی سےہےاطالوی سکیورٹی ادارے ملک کے مشہور انزیریلو قبیلے کے خلاف تحقیقات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں اس خاندان کا تعلق کوسا نوسٹرا گروپ سے ہے۔ کوسا نوسٹرا گروپ کے ارکان اسی کی دہائی میں بحیرہ روم کے جزیرے کو چھوڑ کر دیگر مختلف علاقوں میں آباد ہو گئے تھے۔ اس وقت اس گروپ میں اندرونی لڑائی کا آغاز ہو گیا تھا اور انزیریلو قبیلہ انتہائی دہشت ناک سمجھے جانے والے مافیا باس سلواتورے (ٹوٹو) سے شکست کھا چکا تھا ماضی میں انزیریلو خاندان امریکا فرار ہو گیا تھا لیکن 2000میں اس خاندان کی کوسا نوسٹرا گروپ سے صلح ہو گئی اور یہ واپس اٹلی آ کر آباد ہو گیا تھا،اس مافیا گروہ کے خلاف کی گئی کارروائیوں میں تقریبا دو سو پولیس اہلکار شامل تھے اور ان میں سے متعدد کا تعلق امریکی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) سے بھی تھا۔ مجموعی طور پر انزیریلو اور گامبینو خاندان کے انیس افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھےپولیس کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ کوسا نوسٹرا پالیرمو اور امریکہ کے طاقتور جرائم پیشہ گروپوں، خاص طور پر نیویارک کے گامبینو خاندان کے درمیان نئے تعلقات وجود میں آئے ہیں ابتدائی چھاپوں میں اس مافیا کے تین ملین کے اثاثے بھی ضبط کر لیے گئے ہیں۔
تازہ ترین