• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سربرینٹسا قتل عام کی کچھ ذمہ داری ہالینڈ پرعائد ہوتی ہے، ڈچ سپریم کورٹ

ایمسٹر ڈیم (این این آئی)ہالینڈ کی سپریم کورٹ نے ماتحت عدالت کے اْس فیصلے کو بحال رکھا ہے جس میں سربرینٹسا قتل عام کی جزوی ذمہ داری ہالینڈ پر عائد کی گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عدالتی فیصلے میں کہاگیاکہ اقوام متحدہ کی فوج میں شامل ڈچ فوجیوں نے 1995میں 350مسلمانوں کو انتہائی خطرناک حالات میں بوسنیئن سرب فورسز کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا تھا۔ ہالینڈ کی عدالت میں سربرینٹسا قتل عام کے حوالے سے ایک اپیل دی مدرز آف سربرینٹسانامی تنظیم کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ اس اپیل میں ہالینڈ کی حکومت سے ہرجانہ طلب کیا گیا ہے۔ ڈچ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اپیل کنندگان کو ایک محدود ہرجانہ وصول کرنے کا حق حاصل ہے۔
تازہ ترین