• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ای پٹیشن پر پارلیمنٹ میں بحث کیلئے ایم پیز کے ساتھ لابنگ

برمنگھم (ابرار مغل) پارلیمنٹ سے تحفظ مذاہب اور ناموس انبیا کرام کے بارے میں مستقل بنیادوں پر قانون سازی کرانے کیلئے دائر پٹیشن کی منظوری کے بعد پارلیمنٹ میں بحث کروانے کیلئے ورلڈ مسلم فیڈریشن برطانیہ نے ممبران پارلیمنٹ سے لابنگ کا سلسلہ تیز کردیا ہے، ورلڈ مسلم فیڈریشن کے ڈائریکٹر و جانشین امیر ملت علی پور سیداں صاحبزادہ پیر منور حسین شاہ جماعتی اور فیڈریشن کے ترجمان علامہ سید ظفراللہ شاہ برطانیہ بھر کے دورے پر ہیں جہاں مختلف ممبران پارلیمنٹ سے ملاقاتوں ار انہیں قانون سازی کے حق میں ووٹ کرنے پر آمادہ کیا جارہا ہے۔ آئندہ کچھ دنوں تک برمنگھم سے ممبران پارلیمنٹ کے ساتھ ای نشست بھی ممکن ہے جب کہ صاحبزاد پیر سید منور حسین شاہ جماعتی اور علامہ سید ظفراللہ شاہ نے برطانوی مسلمانوں پر بھی زور دیا ہے کہ انفرادی طور پر بھی ہر شخص اپنے حلقے کے ممبر آف پارلیمنٹ سے ملاقات کرے اور ان کے ساتھ لابنگ کرتے ہوئے انہیں اس قانون سازی کے حق میں ووٹ کرنے پر تیار کرے۔
تازہ ترین