• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سردار آفتاب ، راجہ ارشد، مسعود شامی کی جانب سے پوٹھواری محفل شعر خوانی

اولڈ ہم (نمائندہ جنگ)برطانیہ میں خطہ پوٹھوار اور آزاد کشمیر کی کمیونٹی پوٹھواری ثقافت کو زندہ رکھنے اور نوجوان نسل کا ماں بولی سے رشتہ جوڑے رکھنے کے لیے شعر خوانی کی محافل کا باقاعدگی سے انعقاد کرتی ہے۔ پاکستان اور برطانیہ میں بسنے والے شعر خواں روایتی میوزک کی دھنوں پر عشق حقیقی و مجازی کے اشعار سنا کر محفل کی رونق کو چار چاند لگاتے ہیں۔ اسی حوالے سے اولڈہم ایسٹرن پویلین ہال میں سردار آفتاب ، راجہ ارشد اور مسعود عالم شامی نے ایک پررونق پوٹھواری محفل کا انعقاد کیا جس میں چوہدری مختار اور راجہ جاوید جیدی نے عشق حقیقی و مجازی اشعار سنا کر حاضرین محفل سے داد وصول کی اور ماحول کو رنگین بنا دیا۔ اس موقع پر کونسلر آفتاب حسین کا کہنا تھا کہ ایسی محافل کے انعقاد سے برطانیہ میں پیدا ہونے والی نوجوان نسل میں دلچسپی پیدا ہوتی ہے اور انہیں خطہ پوٹھوار اور کشمیر کی ثقافت سے آگاہی ہوتی ہے ۔انہوں نے مذید کہا کہ اب برطانیہ میں ہمارے نوجوان جنکی پیدائش برطانیہ میں ہوئ ہے انہوں نے بھی پوٹھواری زبان میں اشعار سنانے شروع کر دئیےہیں جو کہ خوش آئند بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کا بھی شکریہ جو مسلسل محافل کی کوریج کو عالمی سطح تک پہنچا رہے ہیں۔ مسعود عالم شامی کا کہنا تھا کہ وہ میڈیا کے شکر گزار ہیں وہ کشمیر اور خطہ پوٹھوار کی ثقافت کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ راجہ ارشد کا کہنا تھا کہ پوٹھواری محافل کا انعقاد مختلف شہروں میں ہونے جا رہا ہے، کمیونٹی کا اپنی ماں بولی سے دلی لگاؤ ہے اور ہم اپنی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے ایسی محافل کا انعقاد کرتے رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ محفل میں برطانیہ کے مختلف شہروں سے اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت ماں بولی سے پیار کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ گھڑے اور ستار نواز نے روایتی میوزک کے تڑکےسے محفل سرود میں ڈھل گئی۔
تازہ ترین