آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار 16؍ذوالحجہ 1440ھ 18؍اگست 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
مانچسٹر (نمائندہ جنگ) گریٹر مانچسٹر پولیس آفیسر پاکستان نژاد شہزاد صدیقی اسکاٹ لینڈ میں انتقال کرگئے مرحوم پولیس آفیسر دیانتدار، انسان دوست، دوسروں کے کام آنے کے لیے ہمہ وقت تیار تھے، مرحوم اپنے 13سالہ صاحبزادے کے ہمراہ اسکاٹ لینڈ سیر کرنے گئے تھے۔ گریٹر مانچسٹر پولیس حکام اور ان کے ساتھی پولیس افسران نے شہزاد صدیقی کے اچانک انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا، مرحوم تین بچوں کے باپ تھے۔ مرحوم پولیس آفیسر باعمل مسلمان تھے اور معروف روحانی پیشوا شیخ محمد یعقوبی کے مرید تھے۔ وہ کمیونٹی کی خدمت کو اہمیت دیتے تھے، اسی وجہ سے وہ مسلم اور دیگر کمیونٹیز پسند کیے جاتے تھے۔ چیف سپرنٹنڈنٹ گریٹر مانچسٹر پولیس نے ’’جنگ‘‘ کو بتایا کہ اسکاٹ لینڈ پولیس نے انہیں پولیس آفیسر شہزاد صدیقی کی ناگہانی موت کی اطلاع دی جس کی وجہ سے ہمیں سخت صدمہ پہنچا، میں نے ان کے اہل خانہ سے ملاقات کرکے گہرے افسوس کا اظہار اور ہر ممکن معاونت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ چیف سپرنٹنڈنٹ مسٹر نیئل نے کہا کہ شہزاد صدیقی قابل پولیس آفیسر تھے۔ گریٹر مانچسٹر پولیس کا ناقابل تلافی نقصان ہے اور ہ سب ان کے لیے دعاگو ہیں۔

یورپ سے سے مزید