• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری مشتاق دین کی صاحبزادی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں

کوونٹری ( نمائندہ جنگ ) پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کی نامور شخصیت و مسلم ریسورس سنٹر کے سابق چیئرمین چوہدری مشتاق دین کی صاحبزادی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔ شادی کی تقریب انتہائی سادگی سے کرسٹل پلازہ میں منعقد ہوئی جس میں سول سوسائٹی سیاسی و غیر سیاسی شخصیات، کوونٹری کونسل کے ڈپٹی لیڈر عبدالسلام اور این جی اوز کے افراد نے شرکت کر کے چوہدری مشتاق دین کو اس فرض کی ادائیگی پر مبارک باد دی اور نئے جوڑے کی ازدواجی زندگی کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا فرمائی،چوہدری مشتاق دین اور ان کے صاحبزادے پروفیسر محمد طلحہ دین نے تمام مہمانوں کی آمد پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔
تازہ ترین