• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی دست راست پی ٹی ایم کو فاٹا میں ناکامی ہوئی، عرب گل

برسلز (عظیم ڈار) پشتون آرگنائزیشن یورپ کے صدر عرب گل ملاگوری نے کہا ہے کہ قبائلی اضلاع میں پرامن انتخابات کے انعقاد پر پاک فوج اور انتظامیہ کی کاوشیں سنگ میل ہیں انہوں نے کہا کہ پشتون عوام کے نام پربھارتی دست راست نام نہاد تنظیم پی ٹی ایم کوفاٹا میں شکست فاش ہوئی حالانکہ کہ پی ٹی ایم وزیرستان کو اپنا گڑھ سمجھتی تھی مگر ان کی ملک دشمن پالیسیوں کی وجہ سے آج انہی قبائلی علاقوں میں پی ٹی ایم کی منفی سرگرمیاں رہنماؤں کے سیاسی کیریئر کیلئے قبرستان ثابت ہوئیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار قبائلی ضم شدہ علاقوں میں صوبائی انتخابات پرامن ماحول میں ہوئے جو قبائلی ترقی کا ضامن ثابت ہوئے۔انہوں نے کہا کہ قبائلی عوام باشعور ہیں انہوں نے ملک دشمن عناصر کو رد کر دیا اور محب وطن لوگوں کو کامیاب بنایا ۔اب قبائلی عوام کسی کے دھوکہ دہی میں نہیں آئینگے۔انہوں نے کہا کہ نئے منتخب امیدوار ان کو مبارک باد پیش کرتے ہیں اور امید رکھتے ہے یہ کامیاب امیدواران صوبائی اسمبلی میں قبائل کی بھرپور نمائندگی کا حق ادا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ نئے منتخب امیدواران سیاست سے بالاتر ہوکر قبائیلیوں کے لئے کام کریں تاکہ ایف سی آر کے گندے قانون کی محرومیوں کا ازالہ ہوسکے۔
تازہ ترین