• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حمایت علی شاعر کیلئے حلقہ ارباب ذوق کاتعزیتی ریفرنس

لیورپول(پ ر) عہد حاضر کے نمائندہ شاعر حمایت علی شاعر حلقہ ارباب ذوق برطانیہ کے زیر اہتمام تعزیتی ریفرنس میں چیئرپرسن محمد انور نے مرحوم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ اردو ادب کے درخشندہ ستارے تھے، ان کے انداز بیاں کا زمانہ معترف تھا ۔نقوش ایوارڈ، نگارایوارڈ ، علامہ اقبالؒ ایوارڈ ، تمغہء حسن کارکردگی کے علاوہ اور کئی ممالک میں انہیں ادبی اعزازات سے نوازا گیا۔ ڈپٹی چیئرپرسن ڈاکٹر طاہر جاوید نے کہاان کی انمول تخلیق (کلیات شاعر) اردو ادب کیلئے ایک بیش بہا اضافہ ہے، جنرل سیکرٹری روبینہ خان نے کہا کہ حمایت علی شاعر حلقہ ارباب ذوق کی دعوت پر لیورپول اور مانچسٹر مشاعروں میں رونق افروز ہوئے اور انمٹ یادیںچھوڑ گئے ، کلچر سیکرٹری فردوس شاہ نے کہا ان کی وفات سے اردو ادب کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے گلوکار شاعرہ ڈاکٹر شہناز سومجی نے مرحوم سے وابستہ یادوں کاتذکرہ کرتے ہوئے بتایا میں نے ان کا ایک مقبول فلمی گیت گا کر پیش کیا تو وہ بہت محظوظ ہوئے۔ پاکستان کے سابق سفیر مسرور جونیجو نے اپنے تعزیتی پیغام میں انہیں سنہرے الفاظ سے یا د کیا ہے ،معروف شاعر باصر کاظمی ، سینر شاعرہ غزل انصاری ، نغمانہ کنول ، شارق خان، لیڈز سے اشتیاق میر ، گلاسگو سے محمد طاہر، لندن سے ڈاکٹر کاشف ننکانوی ، مانچسٹر سے طاہر حفیظ ، شیخ سعید، ڈاکٹر نعیم اقبال، ڈاکٹر ناہید کیانی ، مخدوم سید امام، لیاقت علی عہد ، عالم پنوار، ڈاکٹر یونس پرواز، محمد صفدر،میجر سعید، خواجہ عرفان الٰہی و دیگر احباب نے گہرے دکھ کا اظہار کیا اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے۔
تازہ ترین