• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

6گھروں میں لاکھوں کےڈاکے،2کاریں3موٹرسائیکل چوری

لاہور(کرائم رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم ہوگئے۔ شاہدرہ کے علاقہ میں احمد کے گھر سے چار لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور طلائی زیورات ،ڈیفنس کے علاقہ میں شہر یار کے گھر سے چار لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور طلائی زیورات ،سندر کے علاقہ میں سجاد کے اہل خانہ سے چار لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان ،جوہر ٹاؤن کے علاقہ میں انجم کے گھر سے چار لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان ،ٹاؤن شپ کے علاقہ میں خاور کے اہل خانہ سے تین لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان ،راوی روڈ کے علاقہ میں جمشید کے اہل خانہ سے دو لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان,اقبال ٹاؤن کے علاقہ میں رحیم کے اہل خانہ سے دو لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان ، مصری شاہ کے علاقہ میں نعمان کے اہل خانہ سے ایک لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان,ستوکتلہ کے علاقہ میں میں افضل کے اہل خانہ سے ایک لاکھ کی نقدی اور دیگر سامان ،گلبرگ کے علاقہ میں عمران سے ستر ہزار روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان چھین لیا گیا.ڈیفنس اور جوہر ٹاؤن سے گاڑیاں جبکہ شاد باغ ،ہربنس پورہ اور جوہر ٹاؤن سے موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔
تازہ ترین