• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیدل چلنے والے خاندان پربس چڑھ گئی ،خاتون جاں بحق،3زخمی

لاہور (کر ائم رپورٹرسے )شاہدرہ کے علاقہ میں تیز رفتار بس نے 4افراد کو کچل ڈالا ۔ایک خاتو ن جاں بحق ہو گئی ،ب بس نے بے قابو ہو کر پید ل چلنے والی فیملی کے او پر چڑھادی ،جس کے باعث 4افراد زخمی ہو گئے جبکہ ایک خاتون بانو بی بی موقع پر دم توڑگئی ،بس ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، اطلاع ملنے پر ریسکیو اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لیکر زخمیو ں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال میں منتقل کر دیا ،پولیس نے بس کو قبضے میں لیکر مزید تحقیقات شروع کر دی ۔
تازہ ترین