• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرین ٹائون:گھریلوجھگڑے پرچھوٹے نے بڑے بھائی کوقتل کردیا

لاہور( کرائم رپورٹرسے )گرین ٹائون میں گھریلو جھگڑے پرچھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کا قتل کردیا ، معمولی تلخ کلامی پر طیش میں آکر فیض الحق نے بڑے بھائی اعجاز الحق کو اینٹیں مار کر زخمی کر دیا ، زخمی اعجاز کو تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش کو پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔
تازہ ترین