لاہور( سپیشل رپورٹر) وزارت آبی امور نے واپڈا میں کام کرنے والے 95ایس ڈی اوز اور ایکسین کو مستقل کر نے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔ یہ انجنیئرز تین سال سے کنٹریکٹ پر کام کر ر ہے تھے جن کو ریگولرائزیشن بورڈ کی منظوری کے بعد مستقل کر دیا گیا ۔ مستقل ہونے والوں میں 83سول انجنیئر ، 7 جیالوجیکل انجنیئر، 5موسمیاتی انجنیئر شامل ہیں۔