• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیاث نوشیروانی کو ہراساںکرنا توہین عدالت ہے

کوئٹہ (پ ر) بلوچستان بار کونسل بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن سبی کوئٹہ بار ایسوسی ایشن نے مشترکہ بیان میں سینئر وکیل نوابزادہ عبدالغیاث نوشیروانی کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ ہائیکورٹ کے فیصلے کے باوجود بھی ضلعی انتظامیہ کا رویہ قابل مذمت ہے ،نوابزادہ عبدالغیاث نوشیروانی کو غیر آئینی اور غیر قانونی طریقے سے حراساں کیا جارہا ہے، انہیں اپنے آباواجداد کی پراپرٹی سے محروم کیا جارہا ہے بلوچستان ہائیکورٹ کا فیصلہ بھی موجود ہے انتظامیہ جان بوجھ کر ایسے حالات پیدا کرکے وکلا کو مجبور کر رہی ہے کہ وہ انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرے اور ہم انتظامیہ کو بتانا چاہتے ہیں کہ بلوچستان کے وکلا حکومت اور انتظامیہ کے کسی بھی غیر آئنی اور غیر قانونی عمل کے خلاف بھر پور احتجاج کرینگے، کمشنر رخشان ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر خاران توہین عدالت کر رہے ہیں جن کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرکے ان کو فوری طور پر معطل اور غیاث نوشیروانی کی درخواست پر عملدرآمدکرتے ہوئے ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔ 
تازہ ترین