• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت صحت اورتعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے‘لیاقت شاہوانی

کوئٹہ(خ ن)ترجمان صوبائی حکومت لیاقت شاہوانی نے کہا ہےکہ حکومت صوبے کی ترقی واستحکام کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کررہی ہے حکومت کی صحت اورتعلیم پر خصوصی توجہ ہے تاکہ مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہو ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیاترجمان نے کہاکہ تعلیم کی بہتری کیلئے صوبائی بجٹ میں خطیر رقم مختص کی گئی ہے تاکہ نوجوان تعلیم کے زیور سے بہتر طور پر آراستہ ہوسکیںکیونکہ آج کی ترقی سب تعلیم کی بدولت ہی ہےحکومت وزیر اعلیٰ جام کمال خان کی قیادت میںصوبے میںترقیاتی منصوبوں پربھی خصوصی توجہ دے رہی ہے جن کی تکمیل سے عوام کوبراہ راست فائدہ ہوگا۔
تازہ ترین