• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجگور کے عوام بدامنی کے باعث عدم تحفظ کا شکار ہیں‘ نیشنل پارٹی

کوئٹہ(پ ر) نیشنل پارٹی کے بیان میں ضلع پنجگورمیں بدامنی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاگیاہے کہ ایک ہفتے کے دوران پنجگورمیں بدامنی کے واقعات میں پانچ افراد کی ٹارگٹ کلنگ‘ چوری ‘ڈکیتی رہزنی کے واقعات میں درجنوں شہریوں کو زخمی کرنے کے عمل نے سلیکٹڈنمائندوں اور نااہل انتظامیہ اورپولیس کی کارکردگی بے نقاب کردی ہے بیان میں کہاگیا کہ 2013ء کے انتخابات کے بعدنیشنل پارٹی نے نہ صرف پنجگور بلکہ پورے بلوچستان میں امن بحال کیاتھا مگرافسوس اب ایک منصوبے کے تحت اس امن کو بدامنی میں تبدیل کیاجارہاہے بدامنی کے باعث پنجگور کے شہری عدم تحفظ کا شکارہیں اس صورتحال میں مسلط نمائندے اور انتظامیہ کی خاموشی سوالیہ نشان ہےبیان میں چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ‘ چیف سیکرٹری ‘ا ٓئی جی پولیس اورکمشنر مکران سے مطالبہ کیاگیا کہ وہ پنجگورمیں بدامنی کے بڑھتے ہوئے واقعات کانوٹس اورغفلت کے مرتکب انتظامی افسران کیخلاف کارروائی عمل میں لائیں۔
تازہ ترین