• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل سکیورٹی کے سروے پر پابندی ختم کی جائے:ورکرز فیڈریشن

ملتان( پ ر) پاکستان ورکرز فیڈریشن جنوبی پنجاب کے صدر مختار اعوان جنرل سیکرٹری سکندر حیات نیازی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک محمد عرفان اتیرا اور اسد محمود خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرکاری اور نیم سرکاری اداروں میں ٹریڈ یونینز پر پابندی لگانے کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت وقت مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے اور بے جا ٹیکسوں کی وجہ سے تمام کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں، کارخانے اور فیکٹریاں بند ہو رہے ہیں اور لاکھوں مزدور بے روزگار ہو رہے ہیں اور فاقہ کشی پر مجبور ہیں، حکومت صنعتوں کا پہیہ چلانے اور مزدوروں کو روزگار مہیا کرنے کے لئے جامع حکمت عملی تیار کرے، سوشل سکیورٹی ، ای او بی آئی ورکرز ویلفیئر بورڈ اور ورکرز ویلفیئر فنڈ کے سہ فریقی بورڈ تشکیل دے، سوشل سکیورٹی کے سروے پر پابندی ختم کی جائے، ڈومیسٹک ورکرز کی رجسٹریشن کے عمل کو تیز کیا جائے، متعلقہ اداروں کو رجسٹریشن کے لئے مین پاور دی جائے، صرف قانون بنانے سے ہی کام نہیں چلے گا۔
تازہ ترین