• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب ٹیچرز یونین کاتعلیمی ادارے بلدیاتی نمائندوں کودینے کیخلاف تحریک کا اعلان

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب ٹیچرز یونین نے تعلیمی اداروں کو بلدیاتی نمائندوں کے حوالے کرنے کیخلاف مزاحمتی تحریک چلانے کا اعلان کردیا ہے اس سلسلے میں 24جولائی کو گورنمنٹ ہائی سکول مری میں اجلاس بھی طلب کرلیا گیا ہے جس میں ملتان سمیت صوبہ بھر کے ہائی سکولوں کے اساتذہ رہنما شرکت کریں گے اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا، ملتان سے پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی سینئر نائب صدر رانا الطاف حسین کی قیادت میں 4رکنی وفد کل مری میں اجلاس میں شرکت کے لئے روانہ ہو گا،وفد میں چوہدری طاہرحسین وڑائچ، اقبال چدھڑ، ملک عبد الغفار شامل ہیں ، رانا الطاف حسین نے کہا کہ تعلیمی اداروں کو ان پڑھ کونسلرز کے حوالے کرنا ملک و قوم کے مستقبل کو تباہ و برباد کرنے کے مترادف ہے،نئے پاکستان میں جو حکومت تعلیم سے مخلص نہیں وہ دوسرے شعبوں سے کیسےمخلص ہوسکتی ہے اقربا پروری کے عمل کو دہرانے کے بجائے ملک وقوم کے مستقبل سےمخلصرویہ اپنایا جائے ۔
تازہ ترین