• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگردی کے خاتمے کیلئے بزرگان دین کی تعلیم کو عام کرنیکی ضرورت ہے:تصوف کانفرنس

ملتان ( سٹا ف رپو ر ٹر ) مرکزی آستانہ عالیہ چادر والی سرکار ؒ کے زیراہتمام پیر سید ولی محمد شاہ المعروف چادر والی سرکار ؒ کے عرس کی تقریب ہوئی جس میں عقیدت مندوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، سجادہ نشین پیر سید ولی محمد شاہ ثانی المعروف ثانی سرکار نے کہا ہے کہ اولیاءاللہ کے آستانے فیوض و برکات کا مظہر ہیں اولیاءاللہ کا فیض تاقیامت جاری رہے گا ،حضرت چاد ر والی سرکار ؒ کی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں، دریں اثنا پیر سید علی حسین شاہ نے کوٹھی مکی مدنی آستانہ عالیہ حضرت چادر والی سرکار ؒ پر منعقدہ تصوف کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت چادر والی سرکار ؒ نے زندگی بھر عشق رسول کی شمع کو فروزاں کیا آپ سچے عاشق رسول اور ولی کامل تھے دہشت گردی اور فرقہ واریت کے خاتمے کے لئے بزرگان دین کی تعلیم کو عام کرنے کی ضرورت ہے، سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی نے کہا کہ حضرت چادر والی سرکار ؒ نےساری زندگی اسلامی تعلیمات کی ترویج و اشاعت اور خدمت خلق میں بسر کردی آپ کا آستانہ علم و فضل کا مرکز ہے ،وائس چانسلر زکریا یونیورسٹی ڈاکٹرطارق انصاری نے کہا کہ تصوف کی تعلیمات کے فروغ کے لئے پیر سید علی حسین شاہ کی خدمات قابل تحسین ہیں، پیر شوکت حسین شاہ اورسابق ممبر قومی اسمبلی شیخ طاہر رشید نے کہا کہ حضرت چادر والی سرکار ؒ کی تعلیمات میں اصلاح ، نفس مجاہدہ اور خدمت خلق کو نمایاں حثیت حاصل ہے ،کانفرنس میں حامد سعیدی ، قاری عمران سلطانی ، شیخ عبدالحمید ، عمران یوسف ، عاصم گولڑوی ، طارق ندیم ، میر طیب ،محسن قادری ، بخت علی شاہ نے ہدیہ نعت و منقبت پیش کیا جبکہ سید اجمل حسین شاہ ، جاوید اختر انصاری ، ایم پی اے ندیم قریشی ، ملک محمد طاہر ، شیخ طاہر رشید ، شیخ طارق رشید ، وکیل شاہ ، علی رضا گردیزی و دیگر موجود تھے۔
تازہ ترین