• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میپکو کی جانب سے ہزاروں خراب اور ڈیفیکٹو میٹرتبدیل نہیں کئے گئے

ملتان (سٹاف رپورٹر) میپکو کے سب ڈویژنل سٹاف کی جانب سے ہزاروں میٹروں کو خراب اور ڈیفیکٹو قرار دے کر تبدیل نہیں کیا جاسکا، 5،6 ماہ گزرنے کے باوجود صارفین کے نئے میٹروں کی تنصیب نہیں ہوسکی،صارفین گزشتہ سال کے ان مہینوں کے استعمال شدہ یونٹس کے برابر ایوریج بل ادا کرنے پر مجبور ہیں، میپکو نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے خراب میٹروں کی فیس وصول نہ کرنے کے احکامات کے باوجود میپکو نے صارفین سے کروڑوں روپے وصول کرلئے ہیں اور میٹر تبدیل نہیں کئے ہیں۔ بجلی مہنگی ہونے کی وجہ سے صارفین کو بھاری اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑرہا ہے۔ ایوریج بل کے مطابق گزشتہ سال کے انہی مہینوں کے برابر یونٹس ڈالے جارہے ہیں جبکہ اس دوران بجلی کی قیمت میں دو روپے فی یونٹس سے زائد اضافہ ہوچکا ہے اور یہ اضافہ صارفین کو میٹروں کی تبدیلی نہ ہونے کی وجہ سے بھاری پڑرہا ہے۔ پالیسی اور کمرشل پروسیجر کے تحت ڈیفیکٹو کوڈ لگنے پر میٹر کی تبدیلی فوری طور پر ہونی چاہیے لیکن میپکو میں اس پالیسی کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔
تازہ ترین