• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قدرتی ماحول کو بچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے‘ اشتیاق ارمڑ

پشاور (نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا کے وزیر جنگلات‘ جنگلی حیات اور ماحولیات اشتیاق ارمڑ نے کہا ہے کہ ماحول کو آلودگی سے پاک کرنا ہوگا۔ موسمیاتی تبدیلی ایک بہت بڑا چیلنج ہے قدرتی ماحول کو بچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے جنگلات کی ترقی صوبائی حکومت کا انقلابی اقدام ہے کیونکہ جنگلات کی ترقی مستحکم معیشت کے لئے انتہائی ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت جنگلات کی ترقی کے لئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لئے جنگلات میں اضافے کے لئے تاریخی اقدامات کر رہے ہیں۔ بلین ٹری پاکستان پی ٹی آئی کا ایک میگا پراجیکٹ ہے جس کی بیرونی ممالک بھی تائید کر رہے ہیں۔ ٹمبر مافیا اور جنگلات کو نقصان پہنچانے والوں کا گھیرا تنگ کر دیا ہے۔
تازہ ترین