آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل18؍ذوالحجہ 1440ھ20؍اگست 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایکسائز انٹیلی جنس نے 5کلو ہیروئن اور ایک کلو چرس برآمد کرلی

پشاور (کرائم رپورٹر) ایکسائز انٹیلی جنس EIB-4 کی ایک ہی دن میں دو کامیاب کارروائیاں‘ ایک کارروائی میں 5 کلوگرام ہیروئن برآمد ایک ملزم گرفتار جبکہ دوسری کارروائی میں 1050 گرام چرس برآمد کرکے دو ملزمان گرفتار کرلئے۔ تفصیلات کے مطابق سید نوید جمال پراوینشل انچارج ایکسائز انٹیلیجنس بیورو کے زیر نگرانی EIB-4 کے انچارج محمد ریاض اور ایڈیشنل انچارج ضیاء انور نے بمعہ دیگر نفری خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ہیروئن پنجاب سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔ بائی پاس روڈ مردان پر کار سے 5 کلو گرام ہیروئن برامد کی اور ملزم ربنواز ولد غلام عباس سکنہ سرگودھا کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے تھانہ سٹی مردان میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ خفیہ اطلاع پر دوسری کارروائی میں بائی پاس روڈ مردان پر گاڑی سے 1050 گرام چرس برآمد کی اور دو ملزمان محمد اسد راٹھور ولد محمد ماجد اور محمد عثمان ولد بدری زمان کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے تھانہ سٹی مردان میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پشاور سے مزید