• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سیاحت میں کسی ملک سے کم نہیں، عمران خان

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان سیاحت میں دنیا کے کسی ملک سے کم نہیں، رواں سال پاکستان میں اتنی سیاحت ہوئی کہ ہوٹل کم پڑگئے، پاکستانیوں کو اللہ نے بے پناہ صلاحیتوں سے نوازا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے تجارت اور سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ امریکا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو 30 سال سے جانتا ہوں، پاکستانیوں کا سب سے زیادہ ٹیلنٹ امریکا میں دیکھنے کو ملا، امریکا میں مقیم پاکستانیوں نے محنت سے اپنی پہچان بنائی۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام وسطی ایشیائی ممالک سی پیک میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں، پاکستان کی جیواسٹریٹجک پوزیشن دنیا میں منفرد ہے، پاکستان مختلف موسموں کی وجہ سے بھی منفرد حیثیت کا حامل ملک ہے، چین زرعی شعبے میں پاکستان سے وسیع ترتعاون کررہا ہے، چینی صدر غیر معمولی شخصیت ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دہری شہریت والوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دینے پر بھی غور کررہے ہیں، امریکا میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

تازہ ترین