• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب میں پہلی ایسوسی ایشن آف پائلٹس کے قیام کی منظوری

لیبر اینڈ سوشل ڈویلپمنٹ اور جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے سعودی عرب میں پہلی پیشہ ورانہ ایسوسی ایشن آف پائلٹس کے قیام کی منظوری دےدی ہے۔ایسوسی ایشن جنرل ایڈ منسٹریشن آف این جی او میں رجسٹرڈ ہوگی اور اس کا ہیڈ کواٹر جدہ میں ہوگا۔ کیپٹن عبدالعزیز بن ابوالخیر الخیاط کوایسوسی ایشن کا صدر، ڈاکٹر احمد بن سعد الفرح کو نائب صدر اور کیپٹن پائلٹ بین بشیر فلاتا کو جنرل سیکریٹری منتخب کیا گیا،جبکہ ڈاکٹر طارق بن علی فدق، کپتان پائلٹ حشام بن عبداللہ زار، کیپٹن پائلٹ احمد بن شیہات مفتی، میجر جنرل حماد بن عبدالرحمن الحسون، کپتان ڈاکٹر عصام بن عبداللہ دانش، سليمان بن صالح الراجیحی اور میجر جنرل ڈاکٹر ایم مصطفی جہنی بانی بورڈ ممبر ہوں گے۔جنرل سیکرٹری کیپٹن فلاتا نے نشاندہی کی ہےکہ پائلٹ ایسوسی ایشن جدہ میں جلد ہی آپریشن شروع کرے گی۔ایسوسی ایشن کا سب سے اہم مقصد یہ ہے کہ سعودی عرب میں پائلٹس اور ہوا بازی کے شعبہ سے وابستہ افراد کی پیشہ ورانہ، تکنیکی اور انتظامی تعلیم و تربیت ہو۔ 

تازہ ترین