آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات 14؍ربیع الثانی 1441ھ 12؍دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

امریکا میں گرمی کی شدید لہر، 6 افراد ہلاک


امریکا میں گرمی کی شدید لہر سے 6 افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد نیویارک میں ہیٹ ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے مشرقی اور وسطی علاقوں میں ہیٹ ویو نے 6 لوگوں کی جان لے لی، گرمی کی شدت میں اضافے کے بعد لوگوں نے ساحل سمندر اور سوئمنگ پولز کا رخ کرلیا۔

امریکی ریاست نیویارک، فلاڈیلفیا اور واشنگٹن میں بھی درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہےجبکہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، نیویارک میں 2 درجن سے زائد افراد کو اسپتال لایا گیا ہے۔

امریکی محکمہ موسمیات نے لوگوں کو بلا ضرورت گھر سے باہر نکلنے سے منع کیا ہے۔

شاہراہوں اور پارکوں میں پائپ کے ذریعے لوگوں پر پانی برسایا جارہا ہے جبکہ ٹریفک پولیس نے سر ڈھانپے بغیر سفر نہ کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

امریکی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت مزید دو دن تک جاری رہے گی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید