• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’دی لائن کنگ‘ نے باکس آفس پر تہلکہ مچادیا


ہالی ووڈ کی لائیو ایکشن ایڈونچر اینیمیٹڈ فلم’دی لائن کنگ‘ نے ریلیز ہوتے ہی امریکی باکس آفس پر تہلکہ مچادیا۔

فلم نے 3 دنوں میں18کروڑ 50 لاکھ ڈالر کماکر امریکی باکس آفس پرقبضہ کرلیا ہے۔

’دی لائن کنگ‘ 1994 کی سپر ہٹ فلم ہے جس کا ریمیک تیار کیا گیا ہے، فلم کی کہانی ایک شیر کے گرد گھومتی ہے جس کا نام ’سمبا‘ ہے اور وہ مستقبل میں جنگل کا بادشاہ بنتا ہے۔

1994 میں ریلیز ہونے والی اس فلم کو راجر ایلرز اور روب منکوف نے ڈائریکٹ کیا تھا جب کہ فلم کے ریمیک کو جان فیورو نے ڈائریکٹ کیا ہے اور انہوں نے 2016 میں فلم ’دی جنگل بُک‘ کا ریمیک بھی بنایا تھا۔

تازہ ترین