• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِاعظم پاکستان عمران خان نے اپنے 3 روزہ امریکی دورے کے دوران واشنگٹن ڈی سی کے کیپیٹل ون ایرینا میں امریکا میں مقیم پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد سے خطاب کیا۔ 


کیپٹل ارینا ون کے تاریخی جلسے کو جہاں سوشل میڈیا پر بے حد پزیرائی مل رہی ہے وہیں جلسے میں عمران خان کے خطاب کو  کھلاڑیوں اور فنکاروں کی جانب سے بھی سراہا گیا ۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد حفیظ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’جلسےکے عوام کا جوش قابلِ دید تھا ‘

اداکار فہد مصطفی نے کیپٹل ون ایرینا کی تصویر شیئر کرتے ہوئے پاکستان زندہ آباد لکھا ۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں عمران خان کو اپنا لیڈر کہتے ہوئے لکھا کہ یہ دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے کہ تمام پاکستانی آپ سے بےحد پیار کرتے ہیں۔

اداکارہ ماہرہ خان نے وزیرِاعظم کے دورۂ امریکا کو پاکستان کے لئے خوش آئند قرار دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکارہ نے لکھا کہ انہیں پورا یقین ہے کہ وزیرِاعظم کے دورے سے نا صرف امریکا کو پاکستان کے بارے میں ایک اچھا تاثر ملے گا بلکہ عمران خان جیسا لیڈر پاکستان کے لئے ایک روشن مستقبل ثابت ہوگا۔

اداکارہ عروہ حسین نے اس تاریخی لمحے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنےٹوئٹ میں لکھا کہ پوری دنیا کے پاکستانی اگر متحد ہوجائیں تو عمران خان کا ویژن اصلی روپ اختیار کر سکتا ہے۔






میزبان و اداکار فخر عالم نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ واشنگٹن  ڈی سی کی تصاویر دیکھ کر میں یہ ضرور کہوں گا کہ ہمارے وزیرِاعظم ایک منتخب وزیر اعظم ہیں۔










اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ عمران خان کو ناصرف اللّہ کی طرف سے منتخب کیا گیا ہے بلکہ پاکستان کے عوام نے انہیں منتخب کیا ہے۔

تازہ ترین