آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ19؍ ذوالحجہ 1440ھ 21؍اگست 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی ریاست نبراسکا کے شہر اوماہا میں شدید گرمی کے باعث گاڑی میں بسکٹ بنانے کا نیا اور منفرد تجربہ کیا گیا۔

نبراسکا کی قومی موسمی سروس نے آگ اُگلتی گرمی سے ایک ایسا تجربہ کیا جو دنیا کی تاریخ میں آج تک کسی نے نہیں کیا۔

اپنے طرز کے اس منفرد تجربے میں بغیر اوون اور چولہے کے بسکٹ بیک کرنے کا اہتمام کیا گیا۔ تجربہ مکمل کرنے کے لئے صرف گرم کار اور سورج کی مدد لی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شدید گرمی میں دھوپ کا استعمال کر کے بسکٹ بنانے کا تجربہ جمعرات کے روز امریکی ریاست نبراسکا میں کیا گیا۔

تجربے میں بسکٹ کی ٹرے میں بنا بیک کئے بسکٹس رکھے اور پھر اس ٹرے کو دھوپ میں کھڑی گاڑی کے فرنٹ شیشے کے سامنے رکھ دیا۔

واضح رہے کہ ٹرے دھوپ میں رکھتے وقت اوماہا کا درجہ حرارت 92 ڈگری تھا۔ منفرد تجربہ آٹھ گھنٹے میں مکمل ہوا۔ 

شدید گرمی میں بسکٹ بیک کرنے کے تجربے کی لمحہ بہ لمحہ اپڈیٹ ٹوئٹر پر دی جاتی رہی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید