آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ16؍ربیع الثانی1441ھ 14؍دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

آرمی چیف وائٹ ہاؤس میٹنگ میں شریک ہوں گے، میجر جنرل آصف غفور


ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے وفد کے رکن حیثیت سے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ وائٹ ہاؤس کی میٹنگ میں شریک ہوں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ وائٹ ہاؤس میں میٹنگ کے بعد آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ امریکی دفاعی ادارے پینٹاگون کا دورہ کریں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف پینٹاگون میں امریکی قائمقام وزیر دفاع رچرڈ اسپینسر سے ملاقات کریں گے۔

میجر جنرل آصف غفور کے مطابق  آرمی چیف اس موقع پر امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ اور امریکی چیف آف اسٹاف جنرل مارک اے ملے سے بھی ملیں گے۔

قومی خبریں سے مزید